ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب موڈبیدری میں بجلی گرنے سے دو لوگوں کی موت، تین زخمی

مینگلور کے قریب موڈبیدری میں بجلی گرنے سے دو لوگوں کی موت، تین زخمی

Mon, 01 Nov 2021 20:34:45    S.O. News Service

مینگلور یکم نومبر (ایس او نیوز) مینگلور سے قریب 30 کلو میٹر دور موڈبیدری میں آسمانی بجلی گرنے سے دو لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ تین دیگر لوگ شدید زخمی ہوگئے۔

واردات پیر کی شام کو پیش آئی جب  یہ پانچوں لوگ مزدوری کرکے اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مرنے والوں کی شناخت یشونت اور  منی پرساد کی حیثیت سے کی گئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت  گنیش، سندیپ اور پروین کے طور پر کی گئی ہے۔ تینوں زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان پانچوں کی عمریں 25 سے 26 سال ہیں۔

یاد رہے کہ  ضلع دکشن کنڑا میں کچھ روز پہلے بھی آسمانی بجلی گرنے  کے دو الگ الگ واقعات پیش آئے تھے جس میں   دو لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی، ایک موت پتور میں درج ہوئی تھی جبکہ دوسری موت اُلال میں درج کی گئی تھی۔  اس طرح آج ہوئی دو  لوگوں کی  موت  کے بعد ایک ہی ہفتہ میں بجلی گرنے کے نتیجے میں جملہ چار لوگوں کی موت درج کی گئی ہے۔


Share: